مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ تمام ممالک بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مزید اقدامات کریں۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی حمایت میں قرار داد پیش کی, جسے اتفاق رائے منظور کرلیا گیا۔ ملیحہ لودھی نے قرار داد میں مذاہب تہذیبوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے پر زور دیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ پاکستانی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقصد کے حصول کےلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک بین المذاہب ہم آہنگی کےلئے مزید اقدامات کریں۔
آپ کا تبصرہ